تازہ ترین
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرغلام حسین کا سردار مظہر علی خان کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(برجستہ نیوز) پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سردار مظہر علی خان لندن میں انتقال کر گئے ، انھیں لندن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسین نے سردار مظہر علی خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار مظہر ہمارے دیرینہ ساتھی تھے ان کی ضیاء آمریت کے خلاف جدوجہد قابل تحسین ہے ۔
ڈاکٹر غلام حسین نے سردار مظہر علی خان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔