اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے پیر امجد حسین
کویت ( بر جستہ نیوز ) آج ہر پاکستانی فلسطین کی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہے اسرائیلی مظالم پر پاکستانی حکومت کا کردار قابل مذمت ہے: امریکی انتظامیہ سے سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کویت کے صدر پیر امجد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم پر پوری دنیا بالخصوص پاکستان کی عوام صدمہ کے عالم میں ہیں اور شدید احتجاج کرتے ہیں مگر افسوس عالم اسلام بشمول پاکستانی حکومت اسرائیل کے ان مظالم پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
اور امریکی انتظامیہ سے اسرائیل کے ظالمانہ رویہ پراحتجاج کرتے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ دنیا کے انصاف پسند ممالک فلسطین کی آزادی کے لئے آواز اٹھائیں گے تاکہ 70 سال سے محکوم فلسطینی اپنے وطن میں آزادی سے جینے کا حق حاصل کر سکیں۔
صدر انصاف سوسائٹی کویت نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔اسرائیل اتنا ظلم نہ کرے کہ وہ مستقبل میں اسے سہہ بھی نہ سکے ۔