تازہ ترین

ضلع خیبر. طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے امپورٹڈ پیاز ،ٹماٹر اور سبزی پر حکومت کا عوامی مفاد میں احسن قدم ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

طورخم ( نامہ نگار ساجد خیبر ) طورخم بارڈر پر تعینات کسٹم اپریزمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان نے رابطے کرنے پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے افغانستان سے انےوالے پیاز ، ٹماٹر اور سبزی پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد تین سو سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس کرنے کے بعد روانہ کر دیا گیا۔

جبکہ طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والی گاڑیوں کی کلئیر نس مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ تاجروں ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی ہو نیز سبزی و دیگر گاڑیوں کی کلئیر نس بروقت ہوسکے حکومت کی طرف سے افغانستان سے امپورٹ میں پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس ختم کرنے پر تاجروں اور عوام نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button