پاکستان کی خطے میں استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ روسی پولیٹیکل سیکریٹری
روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں روسی پولیٹیکل سیکریٹری
دو طرفہ تعلقات میں فروغ، وقت اور خطے کی اہم ضرورت ہے ڈاکٹر سید جعفر صمدانی
کویت ( برجستہ نیوز ) پاکستان کے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقعہ پر کویت میں موجود سفارت خانہ روس کے پولیٹیکل آفیئر کے پرسنل سیکریٹری جناب مسڑ اندری تسیفوف نے پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت کے منعقد کئے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس خطے میں استحقام کے لئے کی گئی پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے روس اور پاکستان کے تعلقات میں ماضی کی نسبت بہت نمایاں بہتری آئی ہے اور روس ان دو طرفہ تعلقات کو خطے میں امن استحقام اور اعتماد کی اس فضاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک میں روابط خطہ میں دیر پا امن کی ضمانت ہیں۔ روس تمام ممالک کے دوستانہ تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے خاص طور پر کویت اور سعودیہ کے ساتھ روس کے بہت اچھے روابط ہیں۔
اس موقعہ پر پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت کے صدر جناب ڈاکٹر سید جعفر صمدانی صاحب نے جناب مسڑ اندری تسیفوف کا خاص طور پر شکریا ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت کی ڈاکٹر سید جعفر صمدانی صاحب نے کہا دو طرفہ تعلقات میں فروغ، وقت اور خطے کی اہم ضرورت ہے۔
تعلیم، سیاحت، تجارت، پولیٹیکل آفئیرز دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت نے معزز مہمان کی ضیافت کے لئے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار عشائیہ کا بندوبست کیا تھا مہمان خصوصی سفارت خانہ روس نے پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت کا خاص طور پر پروگرام میں مدعو کرنے اور پر تکلف ضیافت کا شکریا ادا کیا۔