تازہ ترین
غلام حیدر وائیں کی برسی پر جاوید ہاشمی اور سید مشاہد حسین کا خراج عقیدت
میاں چنوں( برجستہ رپورٹ ) پنجاب کے سابق وزیر اعلی غلام حیدر وائیں کی منعقدہ 30 ویں برسی پر ملک کے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور سینیٹر سید مشاہد حسین کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے ممبران رانا بابر حسین کے علاوہ مسلم لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔
بیگم مجیدہ وائیں نے ناساز طبیعت کے باوجود شرکت کی جس سے مسلم لیگ کے کارکنوں میں جوش وجذبہ قابل دید تھا ۔غلام حیدر وائیں کی 30 ویں برسی کو ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں نے ماضی کی طرح منظم اور پر وقار طریقے سے آرگنائز کیا ۔
مقررین نے غلام حیدر وائیں کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اور ان کی شہادت کے بعد ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں نے جس طرح عوامی فلاح و بہبود کے اداروں کی آبیاری کی اس پر تمام مقررین نے ان کو سراہا اور اسے ایک مثالی عمل قرار دیا ۔