تازہ ترین

سوہاوہ کی معتبر سیاسی شخصیت راجہ سفیر اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی میں ویلکم کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے کا ہار پہنایا

سوہاوہ( بر جستہ رپورٹ) گزشتہ روز اسلام آباد زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سوہاوہ کی اہم سیاسی شخصیت راجہ سفیر اکبر این اے 60 جہلم نے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

راجہ سفیر اکبر کا تعلق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے گاؤں کلیہ دیوان حضوری سے ہے اور ان کے والد مرحوم صوفی پیر علی اکبر چیرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ان کا خاندان سوہاوہ کے بڑے سیاسی گھرانوں میں شامل ہوتا ہے راجہ سفیر اکبر نے اپنے والد محترم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے 2018 کے الیکشن میں ایم پی اے کی سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 24 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے راجہ سفیر اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سوہاوہ شہر اور ضلع جہلم کی محرومیاں دور کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے جو بھی فیصلہ کیا ہےوہ اس علاقے اورملک کی بہتری کےلیے کیاہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان آگے ہو کر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے راجہ سفیر اکبر کے اس عزم کو سراہا اور پورا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے راجہ سفیر اکبر کے ساتھ ملاقات میں سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری تسنیم گجر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار بھی شامل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button