اللہ یہود و نصارٰی کے مقابلے میں ایران کو سرخرو اور کامران فرمائیے
مسلم امہ کو اتحاد، اجتہاد، جہاد کی ضرورت ہے، عرس کے اجتماع سے راجہ شاہد رشید کا خطاب

اسلام آباد ( برجستہ نیوز ) سابق مشیر و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ سب مسلمان بالخصوص ایران پاکستان بھاٸی بھاٸی ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم بصدقہ محمد و آل محمد صلى الله عليه واله وسلم ایرانی حیدریوں کو ہر میدان، ہر امتحان میں سرخرو اور کامران فرمائیں۔ کلرسیداں وارڈ 5 درکالی موہڑہ باغوالہ میں شاہ شہاب الدین گیلانی رح کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی معروف کالم نگار مفکرِ پٹھوار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ عصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اور زمینی حقاٸق کو دیکھتے ہوئے عہدِ موجود میں مسلم اُمہ کو اتحاد، اجتہاد اور جہاد کی اشد ضرورت ہے۔ فرزندِ راجہ ازرم مرحوم اور برادرِِ اصغر راجہ نثار مرحوم سجادہ نشین راجہ عبدالجبار پکھڑال آف درکالی شیرشاھی، سائیں نثار مدظلہ آف بیول، سید التجا شاہ کاظمی آف سہالہ، سید نجم شاہ کنگوٹہ سیداں، راجہ وقار انور، راجہ صابر شبیر، راجہ بشارت دلاور، ساٸیں فیض جنجوعہ آف مواڑہ کہوٹہ ، بانی محفل راجہ اسرار پکھڑال، راجہ جنید صابر، راجہ توقیر پکھڑال آف نتھوٹ کہوٹہ ، برادرِاکبر راجہ فرحت مرحوم راجہ نصرت کرامت ، راجہ فہیم ریاض آف درکالی، فرزند اسرار راجہ ابرار بھی اس موقع پر موجود تھے۔