تازہ ترین

الیکشن کمیشن 1 سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے پر پابندی لگائے

قومی خزانے عوام کی امانت ہے اس کا اس طرح بے دریغ ضیائع قومی جرم ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک

لاہور(بر جستہ بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن 1 سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے پر پابندی لگائے کیونکہ قومی خزانے کا ضیائع ہورہا ہے، قومی خزانہ عوام کی امانت ہے جسے اس طرح ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عمران خان سے 6 نشستوں کی رقم لی، یہ باتیں معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کونسی سیاست ہے کہ 8 نشستوں پر الیکشن لڑ کر پھر ان نشستوں کو خالی کرکے دوبارہ الیکشن کرایا جائے، یہ سراسر ملک دشمنی اور قومی خزانے کا ضیائع ہے۔

قوم کو اچھی طرح پتہ ہے کہ الیکشن پر کروڑوں/اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن جو طریقہ عمران خان نے ضمنی الیکشن میں اختیار کیا وہ سراسر غلط اور بدنیتی ہے کیونکہ عمران خان کو اچھی طرح معلوم تھا کہ یہ نشستیں خالی کرنی ہونگیں پھر بھی انہوں نے 8 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے۔

کیپٹن(ر) عاصم ملک نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدارا قومی خزانے پر رحم کیا جائے اور ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدوار سے باقی نشستوں کا خرچہ لیا جائے تاکہ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جاسکے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button