تازہ ترین

شمسی توانائی سے چلنے والے آبنوشی ٹیوب ویل کا شاندار افتتاح

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر *پروفیسر محمد ابراہیم خان نے نورنگ میں آر او پلانٹ اور کوٹکہ سکندر خان میں شمسی توانائی سے چلنے والے آبنوشی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

سرائے نورنگ(نمائندہ بر جستہ)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے نورنگ میں آر او پلانٹ اور کوٹکہ سکندر خان میں شمسی توانائی سے چلنے والے آبنوشی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل نورنگ کے چیئرمین عزیز اللہ خان مروت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر خان وزیر، نیبر ہوڈ ون کے چیئرمین انجینئر منور خان، دیہی کونسل ممہ خیل کے چئیرمین فرہاد خان، الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالغفار فریادی اور جنرل سیکرٹری گل ناور خان سمیت دیگر موجود تھے۔

صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران تحصیل نورنگ کے چیئرمین عزیز اللہ خان مروت کی عوامی خدمات کے لئے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے تحصیل چیئرمین عزیز اللہ خان مروت کی کوششوں کا ثمر ہیں۔

تحصیل نورنگ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات پر چئیرمین حاجی عزیزاللہ خان کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہتے ہیں چیئرمین عزیز اللہ خان مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نورنگ کے نادرا دفتر میں واٹر آر او پلانٹ کی تنصیب نہ صرف سرکاری دفاتر بلکہ تاجر برادری اور عام شہریوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

کیونکہ اس پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق پینے کے لئے صاف و شفاف پانی ملے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نورنگ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ عوام کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button