تازہ ترین

ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک بیماری ہے : سفیان شنواری

سرائے نورنگ( نامہ نگار بر جستہ )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال تاجہ زئی لکی مروت میں او جی ڈی سی ایل کے خصوصی تعاون سے آغا خان فاونڈیشن کے طبی ماہرین نے منعقدہ ہیپا ٹائٹس سی خون ٹیسٹ کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کے فری خون ٹیسٹ اور معائنہ کیا۔

جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت ڈاکٹر طارق اللہ خان نے کیا ۔جب کہ اس موقع پر اوجی ڈی سی ایل کوہاٹ کے ایڈمن آفیسر سفیان شنواری ڈاکٹر کریم علی شاہ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر زمان مروت۔پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو اسپتال کے جنرل سیکرٹری خلیل الرحمٰن سمیت دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔جہاں پر لاتعداد مرد۔

خواتین کا فری خون ٹیسٹ کیاگیا ۔اس کے علاوہ دوسرا فری کیمپ 14نومبر کو جب کہ تیسرا کیمپ 21نومبر کو منعقد گا۔

سفیان شنواری نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک بیماری ہے جو جگر کےکینسر کا باعث بن سکتی ہے۔اس موذی مرض سے بچنے کے لئے او جی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپ پر آئیں اور مفت ٹیسٹ اور معائنہ کرائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اوجی ڈی سی ایل مفت کیمپ پر ایسے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں جن سے ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ مریض آٹھ سے بارہ ہفتوں میں مستفید ہو سکتے ہیں۔

اوجی ڈی سی ایل کوہاٹ ڈویژن کے ایڈمن آفیسر سفیان شنواری کا کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار فری ٹیسٹ کمیپ۔فری میڈیسن کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور عوام کو بھی چاہیے کہ اس فری کیمپوں سے بھرپور فائندہ اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button