تازہ ترین

دوسری جنگ عظیم کے دوران چرچل نے اپنے ملک میں الیکشن منعقد کرائے: صدر انصاف سوسائٹی کویت

کویت( برجستہ نیوز ) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر پیر امجد حسین نے ملک میں فوری ایکشن کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ شدید معاشی بحران کا شکار تھا اس کے باوجود چرچل نے اپنے ملک میں انتخابات منعقد کرائے ۔

اسی طرح جاپان میں بھی ملک کو معاشی استحکام دینے اور ایک مضبوط حکومت کے قیام کے لئے ایک سال میں چار چار مرتبہ الیکشن منعقد کئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ملکی معیشت کو مضبوط اور بہتر کرنے کی ضمانت ہیں ۔بد قسمتی سے ہمارے ملک میں اشرافیہ الیکشن کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتا ہے جس سے ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے ۔


پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیرہ پارٹیوں نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی پر پی ٹی آئی کو مکمل اعتماد ہے وہ عمران خان کو مایوس نہیں کریں گے ۔جنرل باجوہ کے بارے وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر پیر امجد حسین صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا معاملہ ہے وہ اپنی پارٹی منشور کے مطابق اپنی سیاست کرنے میں حق بجانب ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button