تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہو گی۔ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی جائے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں کل سیریز کے پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں، آل راؤنڈر مہدی حسن نائب کپتان ہیں جبکہ دیگراہم کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانتو، پرویز حسین، راشد حسین، سومیا سرکار، شمیم حسین، حسن محمود، شرفل الاسلام اور تنویر اسلام شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز، عرفان خان، محمد حارث، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، حسین طلعت، شاداب خان، ابرار احمد، حسن علی، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button