تازہ ترین

ملک کی بقاء اور استحکام میں قبائل بالعموم اور قبائلی اضلاع کے صحافی بالخصوص کاخون شامل ہے :گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(بر جستہ نیوز ناصر حسین بنگش) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے قربانیوں کا معترف ہے۔

قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے جملہ مسائل وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ قبائلی اضلاع کے قیام امن میں مقامی صحافیوں کا خون شامل ہے۔

صحافی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے ان خیالات کااظہار گورنر ہاوس میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے کابینہ کی تقریب حلف داری کے موقع پر کیا۔

گورنر نے کہا کہ ملک کی بقاء اور استحکام میں قبائل بالعموم اور قبائلی اضلاع کے صحافی بالخصوص کاخون شامل ہے۔ قبائلی صحافیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنر غلام علی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں طویل دورانیہ بدامنی کے باوجود صحافتی احیاء اس امر کا ثبوت ہے کہ یہاں کے صحافی محب وطن ہے اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں قبائلی اضلاع کے مشکلات اور احساس محرومی کا احساس ہے۔ جس کے حل کے لئے وفاقی حکومت سے بامقصد مذاکرات کریں گے۔قبل اذیں گورنر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے چئیرمین قاضی فضل اللہ کی قیادت میں کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء امان اللہ حقانی، مفتی محمد اعجاز اور قاری جہاد شاہ بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے چئیرمین قاضی فضل اللہ نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ شہداء کی تنظیم ہے۔

غازیوں اور ہجرت کرنے والے صحافیوں کی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 13 صحافی شہادت کے عظیم رتبے پر فائض ہوئے۔درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ سو فیصد صحافی نقل مکانی کرکے پناہ گزیں بن گئے۔

اس وقت شہداء کے ورثاء سمیت دیگر صحافی انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔قاضی فضل اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت ملکی اور بین الاقوامی صحافتی اورانسانی حقوق کے تنظیمیں قبائلی اضلاع کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ادراک کریں۔

موجودہ حالات میں قبائلی اضلاع کےصحافیوں کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ہے۔ دنیا قبائلی صحافیوں کے احساس محرومی اور احساس عدم تحفظ کا نوٹس لیں۔

قاضی فضل اللہ نے حکومت کو یقین دہانی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی قبائیلی اضلاع کے امن وامان اور تعمیر وترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکرنے کے لئے تیار ہے۔

قاضی فضل اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائیلی اضلاع کے تمام پریس کلبز کو جدید سہولیات اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت کی فراہمی کے لئے بندوبست کریں۔ تقریب میں باجوڑ سے لیکر جنوبی وزیرستان تک تمام پریس کلبز کے صحافیوں نے شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button