کالم و مضامین/Articles
پولیس ”منتھلی“ والوں کو پکڑ کر تو دکھائے، راجہ شاہد رشید
یہ کیس CPO راولپنڈی کی بہتر ساکھ پہ سوالیہ نشان ہے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق مشیر PIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ کتنے دن گزر گئے، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس سوٸی ہے کیا۔؟ جو ڈاکو پولیس کو منتھلی دینے کا طعنہ دے کر گئے ہیں پولیس انہیں پکڑ کر تو دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مٸی کی رات سکستھ روڈ پر میرے بیٹے لاہ سٹوڈنٹ راجہ انضمام شاھد اور اس کے دوست وکیل سٹوڈنٹ فرحان عتیق ستی پر حملہ ہوا، ڈکیت موبائل فونز، کیش اور ضروری کاغذات چھین کر یہ کہتے ہوئے گئے ہیں کہ کوئی ڈر نہیں ہم پولیس کو منتھلی دیتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ یہ کیس CPO راولپنڈی سید خالد ھمدانی کی اچھی شہرت اور بہترین ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ بدمعاش ڈاکو پکڑے نہیں جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔