تازہ ترین

بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے باز رہے بریگیڈیئر(ر) صولت رضا

سینئر کالم نگار راجہ شاہد کی سابق ڈائریکٹر آئی ایس پی آر سے ملاقات

راولپنڈی( برجستہ رپورٹ ) سابق ڈائریکٹر آئی ایس پی آر بریگیڈیئر(ر) صولت رضا سے سینئر کالم نگار راجہ شاہدرشید نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریگیڈیئر( ر) صولت رضا نے پاک بھارت کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے سے باز رہے ۔ دنیا نے دیکھا لیا ہے کہ بھارت کی حقیقت کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور شر انگیز رپورٹنگ سے بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنے بیان میں دنیا کو باور کرایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں ۔
کالم ۔نگار راجہ شاہد رشید نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بیان کو سراہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button