چارسدہ میں ریجنل کمشنر رباب مہدی کی دعوت پر فلم ایکٹریس ریشم نے چارسدہ میں راشن تقسیم کیا
چارسدہ میں ریجنل کمشنر رباب مہدی کی دعوت پر فلم ایکٹریس ریشم نے چارسدہ میں راشن تقسیم کیا۔ جس میں بچوں کے لیے دودھ اور خشک میوہ جات اور چپس کے پیکٹس, منرل واٹر کا بھی وافر مقدار میں انتظام اور تیس عدد چاول کی دیگوں کا انتظام کیا تھا جو کہ دو ہزار سے زائد لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
اور دکھی انسانیت کی مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید بھی متاثر افراد کی مدد کریں گی اور سردیوں میں ان کو رضائیاں گدیلے فراہم کریں گی۔
جس پر لوگوں نے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا اور اس کار خیر کو سراہا۔ ریشم نے خصوصاً رباب مہدی صاحبہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہ تھا چونکہ رباب مہدی صاحبہ اس سے پہلے بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر چکی ہے۔
جن میں چارسدہ کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ کیمپس کا قیام، خشک راشن کی تقسیم، پکے کھانے کی تقسیم اور اس کے علاوہ خواتین کے لیے پورٹیبل واش رومز کی تنصیب وغیرہ شامل ہے۔ ریشم نے محترمہ رباب مہدی کے اس فلاحی سفر میں تعاون کرتے ہوئے یہ عطیات دئیے۔