
پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
کویت( محمد عمر ) کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے گذشتہ روز کویت کے نائب وزیراعظم اول و وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح سے ملاقات کی، سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے خاص طور پر اس تعمیری کردار کو سراہا جو پاکستان کی ہنرمند اور پیشہ وارانہ افرادی قوت کویت کی معیشت کی بہتری کیلئے ادا کر رہی ہے۔انہوں نے اعلی حضرت امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الاحمد الصباح اور حکومت کی طرف سے کویت میں پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی