مقبول پٹھواری گلوکار فرحت عباس کی گائیگی کے دھوم
سازندے یاسر علی اور منفرد شاعر فرحت عباس کے گاٶں گاٶں، گلی گلی چرچے

اسلام آباد(رپورٹ اجہ شاھد رشید )مقبول پٹھواری شاعر فرحت عباس بطور ہر دلعزیز عوامی گلوکار پورے پٹھوار اور کشمیر میں جانے مانے جاتے ہیں۔ ان کے سازندے گھڑا نواز یاسر علی کے بھی کیا کہنے جو ہر محفل میں ہاتھ لہرا لہرا کر کمال کر دیتے ہیں۔ اسلام آباد راولپنڈی، گوجرخان، سیدن شاھی میلہ، نتھوٹ، چراہ، گولڑہ، دینہ، درکالی، کلیام سہنسہ، مٹور، میرپور، سوہاوہ، مری، کہوٹہ، کلر، ٹیکسلا، چک بیلی، مندرہ، چکسواری، سہالہ، دیوی، دولتالہ الغرض پورے پٹھوار اور کشمیر میں فرحت عباس بمقابلہ احتشام اکرم انگنت ثقافتی میلے اور موسیقی کے پروگرامز ہو رہے ہیں۔ دلمی شریف عرس کی ایک روحانی محفل میں صاحبِ صدر سید تصدق شاہ نے انہیں خوب داد دی اور جانبازِ پٹھوار کا خطاب بھی دیا۔ کوئی انہیں بلبلِ پٹھوار کہتا ہے اور کوئی فخر پٹھوار و کشمیر بول کر عزت و عظمت سے نوازتا ہے۔ ان دنوں فرحت عباس کی گائیگی شعرخوانی کی دھوم مچی ہے۔ فرحت عباس میدانِ ثقافت میں امر ہو گئے ہیں۔ موسیقی کی ہر محفل میں گلوکار فرحت عباس کے ہی چرچے ہیں۔