تازہ ترین

ڈِبیٹر حنیف عباسی کو وزیرِ اطلاعات ہونا چاہیے ، راجہ شاھد رشید

منسٹرز جس نظام کا حصہ ہیں اسی پہ تنقید کر رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(برجستہ نیوز)سابق مشیر  و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ پی ایم شہباز شریف ایک محنتی اور متحرک سیاست دان ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حالیہ سیلاب موسموں میں اتحادی حکومت کی کشتی ڈول رہی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وزیر مشیر ماٹھے یا منافق ہیں جو اپنے اپنے مفادات مطلب کے لیے لگے ہوئے ہیں، ان کی اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں حنیف عباسی کی سپیچ درست ہے کیوں سینئر وزیر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان اور چوھدری نثار ن لیگ چھوڑ چکے، لیگی قیادت کو چاہیے اب پٹھوار میں راولپنڈی ڈویژن میں وہ مقام و مرتبہ حنیف عباسی کو دے جو اپنی پارٹی میں اس قدر دبنگ اور سب سے سربلند ڈیبیٹر ہیں کہ سیاست کے بڑے بڑے پردھان منتری بھی ٹی وی ٹاکروں میں ان کا سامنا کرنے سے گھبراتے اور کتراتے ہیں، میری رائے میں موصوف کو وزیر ریلوے نہیں بلکہ وزیر اطلاعات ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button