تازہ ترین

ضلع باجوڑ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علامہ جہانزیب جعفری

صوبائی میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کی پریس رلیز

پشاور ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی المیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی سکیورٹی کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

باجوڑ میں پہلے سے ہی سیکورٹی خدشات موجود تھے، ان مخدوش حالات میں حکومتی پارٹی کو جلسے کی اجازت دینے پر بھی سوالیہ نشان ہے، انتظامیہ کی رضامندی تھی تو پھر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیوں نہیں کیئے گئے۔

دھماکے کے وقت اور بعد کی فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے، اس غفلت کی بدولت سفاک دہشت گرد کو جلسہ گاہ میں گھسنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ جس علاقے میں بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے، اس کی آزاد جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ آئندہ ایسے جان لیوا سانحات سے بچا جاسکے، ہم نے خیبرپختونخواہ اور وفاقی حکومت سے کئی بار متوجہ کیا ہے کہ پارہ چنار تری منگل واقعے پر جوڈیشل کمیشن بناکر انکوائری کرائی جائے، جو کہ آج تک نہیں ہوسکی۔

جسکی وجہ سے 7 جولائی کو ضلع کرم پارہ چنار کے کئی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیئے گئے جس سے درجن بھر معصوم افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت کے کندھوں پر ہے۔

جس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی، ہم ایک مرتبہ پھر ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ باجوڑ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرائی جائیں، واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
*

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button