تازہ ترین

پیر مولوی توحید اور اقامتِ دین کا درس دیں، راجہ شاہد رشید

مزارات اور آستانے قبرپرستی اور شرک کے کارخانے بن گئے، تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق مشیر  و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل، مفکرِ پٹھوار راجہ شاھد رشید نے ادب اکادمی کے زیر اہتمام تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تمام انبیاء نے سب سے بڑھ کر توحید کا درس دیا، توحید دین کی بنیاد ہے لیکن ہم صراط مستقیم چھوڑ کر شرک گمراہیوں میں گر گئے، مزارات و آستانے توہم پرستی، قبر پرستی اور شرک کے کارخانے بن گئے۔ ہمارے مشائخ اور مولوی نیاز نذرانے اور چندے کے چکر میں رہتے ہیں، یہ لوگوں کو عرس میلے، میلاد و مجلس و مناظرے اور دسواں ،گیارویاں، چہلم و ماتم تو ضرور بتلاتے اور مناتے ہیں مگر اقامتِ دین کی بات ہرگز نہیں کرتے۔ نفاذ دین کے لیے نہیں نکلتے، یہ اسلام کو محض مذہب ہی سمجھتے ہیں، بحیثیت دین نہیں دیکھتے یعنی بطور نظام نہیں اپناتے۔ سوچنا یہ ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا آئین قرآن کا قانون کیوں نہیں، در حقیقت قرآن کا قانون ہی کامرانی کی کنجی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سبھی مسالک و مکتبہ ہائے فکر کے پیر مولوی سب سے بڑھ کر قوم کو بطور خاص اقامتِ دین اور توحید کا درس دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button