تازہ ترین

وطن کور ہاوس اسلام آباد میں گرینڈ شمولیتی تقریب

سوات کے معروف خاندان نے ممتاز خان یوسفزئی کی قیادت میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد( بر جستہ بیورورپورٹ) وطن کور ہاوس اسلام آباد میں گرینڈ شمولیتی تقریب، سوات کے معروف خاندان نے ممتاز خان یوسفزئی کی قیادت میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، مرکزی قیادت کا خیرمقدم، تقریب میں صوبائی چئیرمین اور سابق صوبائی وزیر سکندر شیرپاو بھی موجود تھے،آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں سوات اور دیگر علاقوں کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔

ممتاز خان یوسفزئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وطن کور ہاوس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا آفتاب احمد خان کی رہائش گاہ وطن کور ہاوس میں منعقدہ تقریب میں سوات سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی وسماجی خاندان نے ممتاز خان یوسفزئی کی قیادت میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ اس موقع پر ممتاز خان یوسفزئی نے قومی وطن پارٹی میں خاندان سمیت شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اس کی وجوہات پر گفتگو کی، پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز خان یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے خاندان نے کافی سوچ بچار کے بعد قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے قومی وطن پارٹی ہی پشتون قوم کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی پارٹی صوبے کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان آج آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہے، انشاءاللہ آنے والے وقت میں ملی مشر آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور قومی وطن پارٹی کی قیادت کو مایوس نہیں کریں گے۔

ان کی قیادت میں سوات سمیت پورے خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بھرپور کام کریں گے، ہم کسی پارٹی میں نہیں بلکہ بھائی چارے میں آئے ہیں اور ان شاءاللہ یہ بھائی چارہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے سوات کی موجودہ صورت حال پر ملی مشر کو آگاہ کیا اور انہیں اس میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملی مشر اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممتاز خان یوسفزئی اور ان کے خاندان کے دیگر رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس خاندان کی شمولیت قومی وطن پارٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے، انشاءاللہ پارٹی بھی انہیں مکمل سپورٹ کرے گی اور ہر جگہ اور ہر معاملے میں انکی مشاورت سے آگے بڑھے گی اور پارٹی انکو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا منشور صوبے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنا، ترقی کی راہیں کھولنا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور امن و امان کو بحال کرنا ہے میں آج کی اس پروقار تقریب میں ممتاز خان یوسفزئی اور ان کے خاندان کے دیگرافراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ قومی وطن پارٹی ان کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

تقریب سے ممتازخان یوسفزئی کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے چئیرمین ضلع سوات شیربہادر خان، نوجوان راہنما ڈاکٹر عثمان سینا، ملک راشد خان، ملک ضیاءاللہ، اور دیگر نوجوانوں نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ملی مشر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شمولیت اختیار کرنے والے خاندان کے نوجوانوں کو پارٹی ٹوپی پہنائی اور نیا سیاسی سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔

تقریب کے آخر میں اولسی پاسون کے مشر رفعت سینا نے صوبائی چئیرمین سکندر شیرپاو کو بریکوٹ امن مظاہرے میں آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، تقریب میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین سکندر شیرپاو، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمدسعید خان، سنئیر وائس چئیرمین ضلع سوات ملک عمران خان، سنئئر وائس چئیرمین ضلع سوات افضل خان، وائس چئیرمین ضلع سوات حاجی نثار خان، جنرل سیکریٹری پی کے۔4 حیات خان، پارٹی راہنما فضل حکیم خان، سوشل میڈیا سیکریٹری پی کے۔4 حمید خان، ابرار سینا، امتیازسینا، ماجدسینا، ملک یحیی خان، امجد خان، ملک حبیب اللہ، ملک اظہر، ملک ابراہیم، ملک ساجد، ذلان سینا، انس سینا، ملک جہاد، ملک لقمان، ملک شریف خان، سہیل سینا، ظہور سینا، ذیشان قاسمی، ذیشان خان، مجید سینا، حضرت حسین ،سیف الرحمٰن، عبیداللہ ممتاز، احمدخان یوسفزئی، عبداللہ ممتاز، وسیم خان سینا، اسی تقریب میں شمولیت اختیار کرنے والی ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات شمیم آزاد ایڈوکیٹ بھی موجود تھیں جبکہ تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری سوات رضاءاللہ ایڈوکیٹ خان نے انجام کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button