تازہ ترین

پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کا کرسمس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا ۔

پشاور (برجستہ نیوز) پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ نے کرسمس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کا مقصد تھا کہ اکٹھ براۓ ادیان عالم جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ہر مذہب اور مسلک سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

پروفيسر ڈاکٹر صارہ صفدر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چٸرمین پروفيسر ڈاکٹر شکیل احمد، پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کے چٸرمین قاری روح اللہ مدنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہم اس بات کے قاٸل ہیں کہ ہر مذہب راستی اور بھلائ سکھاتا ہے۔

اور ہم ہر مذ ہب کا احترام کرتے ہیں ۔ ہم مذہبی تفرقہ کے خلاف ہیں۔ کرسمس کا تہوار ہم بھی اتنی ہی عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔

جتنا ہمارے مسیحی بہن بھائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خاندانی ، معاشرتی، اور کلچرل روایات بہت مضبوط ہیں اگر ان پر عمل کیا جاۓ تو ہمارا معاشرہ سیاسی، معاشرتی اور معاشی طور پر انتہاٸی مضبوط ہو سکتا ہے۔ اور اس کے لیے تمام ادیان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوباٸی سطح پر خواتین کے رول کو بڑھانے کے لیے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگاتاکہ عوامی شعور کی بیداری کے ذریعے خواتین کے مقام و مرتبہ کو مزید بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر موسیقی اور پچوں کے لیے گیم شو کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں سنٹا نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button