حکومتِ وقت اور متعلقہ ادارے پچاس اہم ایجادات کے موجد سائنسدان سے کام لیں۔ راجہ شاھد رشید
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پروفیسر منور کی کتاب کی تقریب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی شرکت

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پروفیسر منور کی کتاب کی تقریب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی شرکت
اسلام آباد (برجستہ نیوز) بزمِ رفعت انجم کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے بانی لیڈر سینیٹر فرحت اللہ بابر کی صدارت میں معروف محقق پروفیسر منور احمد ملک کی تیسری کتاب ”طاق اور جفت“ کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان مُحتشِم خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر PIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ ممتاز ماہر فزکس پروفیسر منور احمد ملک کی اس کتاب کی صورت میں ایک نئی دریافت اور ایک نئی تھیوری سامنے آئی ہے، یہ کتاب ایک نہیں بلکہ کئی ایک نئے اور انوکھے انکشافات پر مشتمل ہے اس لیے اس سے استفادہ فرمانا نہایت ہی ضروری ہے بلکہ لازم و ملزوم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتِ وقت اور متعلقہ ادارے پچاس اہم ایجادات کہ موجد سائنسدان سے کام لیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر، پروفیسر منور احمد ملک، ڈاکٹر شاکر کنڈان، محترمہ رفعت انجم، ڈاکٹر شمیم زیدی، محترمہ محمود غازیہ، نیر سرحدی، ازور لون، پروفیسر عاشق حسین، شمیم حیدر سید، ڈاکٹر شہباز امیر رانجھا، رضوانہ مسرت اور کثیر تعداد میں دیگر خواتین و حضرات نے تقریب میں شرکت کی