تازہ ترین

مولانا مفتی عبدالغفار کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر خان سے ملاقات کی

سرائے نورنگ( بر جستہ نامہ نگار )رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے صدر و آئمہ مساجد کے مشر مولانا مفتی عبدالغفار کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر خان کو نورنگ بازار میں فحاشی و عریانی، بھیگ کی آڑ میں خوبرو نوجوان لڑکیوں کی نازیبا حرکات اور ہجڑا گانوں کی فحش حرکات و مخافل، نادر آفس و احساس پروگرام میں خواتین کیلئے علحیدہ باپردہ انتظام اور موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علماء کرام کے وفد میں جےیوآئی کے صوبائی رکن شوری مولانا مفتی ضیاء اللہ۔جے یوآئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بشیر احمد حقانی ، رویت ھلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے منتظم و پریس سیکرٹری مولانا محمد ابراھیم ادھمی ،آل یونین فیڈریشن نورنگ کے صدر حاجی عظیم خان، جامع مسجد پریڈ کے خطیب مولانا عبد الطیف، ناظم اختر زمان جنرل سیکرٹری عنایت الرحمن، سید احمد یار سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے علماء کرام کے تجاویز پر فوراً عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ انتظامیہ کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر اور علماء کرام نے امن وامان اور فحاشی و عریانی کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر بھرپور کوشش پر اتفاق کیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button