کالاش میرج ایکٹ 2022 کو صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔کالاش کمیونٹی
خیبر پختونخوا( بر جستہ نیوز ) کے پی کالاش میرج ایکٹ 2022 کی تجدیداور پیشرفت پر (PCWR-FF) پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجن – فیتھ فرینڈز کے ذریعہ سوشل ہم آہنگی نیٹ ورک کے 5 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر جنرل مسٹر سعد الرحمن اورکنسلٹنٹ اعجاز محمود ، وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ صاحب نے شرکت کی ۔ چترال میں دو دن کی مشاورتی ورکشاپ کے بعد حتمی بل تیار کیا گیا ہے۔
جس میں مرد اور خواتین سمیت کالاشا کمیونٹی کے 43 قاضی صاحبان کی باہمی رضامندی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ .11 نومبر کو شیلٹن کے ریز یڈور پشاور میں چیف قاضی صاحب اوروزیر زادہ صاحب کی طرف سے اجاگر ہونے والی ترامیم کے بعد نظرثانی شدہ فائنل ڈرافٹ کے لئے ایک کامیاب لابنگ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ PCWR -FF کے بانی ممبران۔
میں قاری روح اللہ مدنی ,شہاب ، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز مسٹر ، ہارون سراب دیال ، پروجیکٹ منیجر مقصود احمد سلفئی صاحب ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر محترمہ ادیبہ عدیل اور مسٹر عاصم خان نے شرکت کی۔
آخر کار بل وزیر زادہ صاحب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزیر زادہ جس نے یہ اقدام کرنے میں گہری دلچسپی لی۔ اب یہ ایکٹ انہیں دیکھنے کے لئے محکمہ قانون کے پاس بھیجا جائے گا اور اس کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
انشاء اللہ اس ٹیم کی کوششوں کے ساتھ کو کالاش میرج ایکٹ 2022 کو صوبائی اسمبلی میں کالاش برادری کے ورثہ کو محفوظ رکھنے اور ان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔۔