تازہ ترین

بھٹو کے سپاہی پارٹی قیادت کو متنازع نا بنائیں: اشرف انجم

کویت ( برجستہ نیوز ) پیپلز کلب کویت کے سینئر نائب صدر اشرف انجم نے سوشل میڈیا پر چند جیالوں کی پوسٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے وارث ہیں۔

اس وقت پارٹی قیادت کے لئے اتحاد و اتفاق سے کام لینا ہو گا۔ اختلاف رائے کو پارٹی میں بیٹھ کر گفتگو شنید سے حل کیا جا سکتا ہے جو کہ صحیح اور درست جگہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز کلب کویت کے صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اشرف انجم نے برجستہ انٹرنیشنل سے فون پر بات کرتے ہوئی کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے آصف زرداری نے دوستی نہیں کی بلکہ مشرف دور میں شہید بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پہ دستخط کر کے ملک و قوم کی بہتری کے لئے قدم اٹھایا تھا آصف زرداری اس وقت جیل میں قید تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے مذموم مقاصد کے تحت آصف علی زرداری پر الزامات لگا کر رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکناں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی یا کسی اور کی گمراہ کن باتوں میں نا آئیں اور پارٹی میں بیٹھ کر افہام و تفہیم سے اپنے اختلافات و خدشات کا ازالہ کریں۔

کیونکہ ہم پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قرض ہے ۔ہمیں چاہیئے کہ ان اختلافات کو بھٹو کے قرض تلے دبا دیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button