تازہ ترین
غلام حیدر شیخ: صحافت کا متحرک قافلہ سالار

تحریر۔ عزیز الرحمن خان
اپنے صحافتی کیریئر میں میں نے ماہنامہ برجستہ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ایڈیٹر غلام حیدر شیخ جیسا متحرک اور ہمہ جہت صحافی نہیں دیکھا۔ اُن کی علمی و صحافتی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ محض ایک قلم کار ہی نہیں بلکہ ایک عہد ساز شخصیت ہیں۔ وہ مسلسل مختلف موضوعات پر گہری بصیرت اور تحقیقی انداز کے ساتھ مضامین و کالم تحریر کرتے ہیں جن کی اشاعت آئے روز مختلف اخبارات و جرائد میں ہوتی رہتی ہے۔ یہی تسلسل اُن کی غیر معمولی صحافتی لگن، فکری پختگی اور سماجی شعور کی روشن دلیل ہے جو اُنہیں اپنے ہم عصر صحافیوں میں نمایاں مقام عطا کرتا ہے۔