تازہ ترین

پاکستان سے پوری دنیا تک علم کی رسائی:اوپن یونیورسٹی میں ہر ملک کے طلبہ کے لئے داخلے اوپن یونیورسٹی تعلیم کا وہ دروازہ ہے جو دنیا کے ہر طالب علم کے لئے کھلا ہے

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود
اسلام آباد 2جولائی( برجستہ  نیوز  )”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کا وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر اپنی علمی خدمات اور جدید فاصلاتی تعلیم کے ماڈل کے باعث ایک نمایاں مقام حاصل کرلیاہے، ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ گذشتہ سمسٹر میں دنیا کے 37 ممالک سے بین الاقوامی طلبہ نے ہمارے تعلیمی پروگرامز میں داخلہ لیا جو نہ صرف ہمارے تعلیمی معیار پر اعتماد کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر نیک نامی کا باعث بھی ہے۔”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے سمسٹر خزاں 2025ء کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو پیش کیے جانے والے نئے تعلیمی پروگرامز کے تناظر میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ علم کی روشنی کو سرحدوں سے آزاد کر کے دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا جائے، اوپن یونیورسٹی تعلیم کا وہ دروازہ ہے جو دنیا کے ہر طالب علم کے لئے کھلا ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیم کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھولے ہوئے ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعلیمی معیارات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں جو دنیا بھر کے طلبہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کریں۔دنیا بھر میں رہنے والے انٹرنیشنل طلبہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔یہ پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کئے گئے ہیں جس میں طلبہ اپنی اسائنمنٹس آن لائن جمع کرائیں گے اور امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔پراسپکٹس اور داخلہ فارم http://aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل ice@aiou.edu.pk یا فون نمبر 92519572495  + پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
     (ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button